عمران خان پر حملہ کرنے والے شخص کا ایک بیان پولیس نے ریکارڈ کیا ہے۔ اس بیان میں یہ شخص دعویٰ کر رہا ہے کہ یہ اپنی بائیک پر لاہور سے لانگ مارچ کے ساتھ آیا اور یہ عمران خان ہی کو قتل کرنا چاہتا تھا۔ حملہ آور کا کہنا تھا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہا تھا اور مجھ سے یہ چیز دیکھی نہیں گئی۔
پولیس کے اس سوال پر کہ تم نے ایسا کیوں کیا، اس کا جواب تھا کہ میں نے دیکھا کہ باہر اذانیں ہو رہی ہیں اور کنٹینر پر اونچی آواز میں گانے لگے ہیں۔ مجھ سے یہ برداشت نہیں ہوا اور میں نے فیصلہ کیا کہ میں اس کو قتل کروں گا۔ میرا مقصد صرف اس کو قتل کرنا تھا اور میں نے اسی پر گولی چلائی۔
حملہ آور نے بتایا کہ میرے پیچھے کوئی شخص یا تنظیم نہیں ہے۔ یہ میرا ذاتی فیصلہ تھا۔ میں لاہور سے اپنی موٹر سائیکل پر آیا اور بائیک ماموں کے شو روم پر کھڑی کر دی تھی۔