Get Alerts

مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی 13 دسمبر کے لاہور جلسے میں مستعفی ہونے کا اعلان کرسکتے ہیں: ذرائع

مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی 13 دسمبر کے لاہور جلسے میں مستعفی ہونے کا اعلان کرسکتے ہیں: ذرائع
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، نائب صدور مریم نواز اور حمزہ شہباز کے مابین ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی کے حوالے سے میڈیا اطلاعات سامنے آئیں ہیں۔ اور ذرائع کے دعوے کے مطابق 13 دسمبر کے جلسے میں مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی پنجاب اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر سکتے ہیں اور اسی حوالے سے ن لیگ کے تین بڑوں میں اس ملاقات کے دوران مشاورت ہوئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق تینوں کے مابین ہونے والی ملاقات میں پی ڈی ایم کے لاہور میں ہونے والے جلسے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی 13 دسمبر کو لاہور جلسے میں اسمبلیوں سے استعفے دینےکا اعلان کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے 3 بڑوں کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ پر بھی اتفاق رائے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے مریم نواز نے شہباز شریف کو پی ڈی ایم کے جلسوں سے متعلق تفصیلات سےآگاہ کیا جب کہ کہ شہباز شریف نے مریم نواز کو سیاسی معاملات چلانے سے متعلق مشورے دیے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مریم نواز نے شہباز شریف کی ہدایات سے اہم لیگی ارکان اسمبلی کو آگاہ کر دیا ہے۔