Get Alerts

تحریک انصاف حکومت پر کرونا فنڈ میں کروڑوں روپے کے گھپلوں کا الزام: جمعیت علما اسلام مبینہ ثبوت سامنے لے آئی

تحریک انصاف حکومت پر کرونا فنڈ میں کروڑوں روپے کے گھپلوں کا الزام: جمعیت علما اسلام مبینہ ثبوت سامنے لے آئی
کے پی  اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما اکرم خان درانی نے پاکستان تحریک انصاف کی کرپشن منظر عام پر لانے کا دعویٰ کیا ہے۔


کرم درانی کا کہنا تھا شوکت یوسفزئی نے کہا تھا کہ کورونا فنڈز میں کرپشن کے ثبوت لائیں، آج میں کورونا فنڈز میں کرپشن کے ثبوت لایا ہوں، میں نے 15 آئٹمز میں کرپشن کی بات کی، مجموعی طور پر 50 آئٹمز میں کرپشن ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وبا کے دوران قواعد و ضوابط کے خلاف ادویات خریداری گئیں، 49 کروڑ روپے بینکس میں منافع کے لیے رکھے گئے تھے، بغیر ٹینڈر کے سرجیکل دستانوں کی خریداری ہوئی، شوکت خانم ٹیم پر ہوٹل میں ایک کروڑ 58 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔

اکرم درانی کا کہنا تھا آڈٹ رپورٹ کے مطابق من پسند افراد کو ٹھیکے دیے گئے، 6 کروڑ، 55 لاکھ روپے استعمال ہی نہیں کیے گئے، ڈیڑھ کروڑ روپے کے مہنگے ماسک خریدے گئے، ایک کرونا ٹمپریچر آلہ 2227 روپے کا ہے، حکومت نے 26 ہزار میں خریدا