اپوزیشن اسمبلیوں سے استعفے دینے والی تھی، راتوں رات کچھ ہوا اور وہ مکر گئی، کیا ہوا؟ یہ راز ہے

اپوزیشن اسمبلیوں سے استعفے دینے والی تھی، راتوں رات کچھ ہوا اور وہ مکر گئی، کیا ہوا؟ یہ راز ہے
قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے شورشرابے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن پر کڑی تنقید  کی اور کہا کہ سنا ہے آج ایک بیٹھک ہوگی ایک نیا اعلان کیا جائے گا، کرلیں لانگ مارچ ،قوم دیکھ رہی ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والے کون ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان تو استعفے دینےوالے تھے  پھر راتوں رات کیا ہوا؟ یہ راز نہیں کھولناچاہتا۔

انہوں نےکہا کہ سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ پر ہنگامے سے اپوزیشن بے نقاب ہوگئی، آج کے رویے کے بعد اپوزیشن کو اس بل پر بات کرنے نہیں دیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئینی ترمیم کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے اور انتخابات میں حصہ لینے کا موقع دینا چاہتی ہے.