Get Alerts

نواز شریف کے راستے کھلنے لگے

نواز شریف کے راستے کھلنے لگے
ویسے تو ملک کے تین بار وزیر اعظم رہنے والے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو عملاً 2017 میں اقتدار اور سیاست دونوں سے نکال باہر کیا گیا تھا لیکن پچھلے تین سال سے وہ پاکستانی سیاست کا مکمل محور بنے ہوئے ہیں۔
تحریک انصاف کی حکومت ہے تو وہ نواز شریف کے بارے میں بات کیے چین نہیں لیتی۔ عدالتیں ہیں تو وہاں بھی انکے خلاف ہونے والے فیصلوں کے حوالے مسلسل دیئے جاتے ہیں۔ الغرض نواز شریف ابھی تک پاکستانی سیاسی میدان سے لا تعلق نہیں کیئے جاسکے ہیں۔