Get Alerts

پنجاب میں 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت ملے گی: حمزہ شہباز

پنجاب میں 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت ملے گی: حمزہ شہباز
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کی طرح جھوٹے وعدے نہیں، عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ پنجاب میں 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی ملے گی۔

حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گذشتہ 6 ماہ سے 100 یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالوں کو مفت بجلی ملے گی۔ اب صوبہ پنجاب میں ایک نئی ترقی کا سفر شروع ہوگا۔ پنجاب کے ہسپتالوں میں ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس وقت سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہے۔

https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1543950140213706753?s=20&t=E0-BtrMgq_oi77vczGAQKQ

ان کا کہنا تھا کہ دن رات محنت کرکے اس ملک کی معیشت کر بہتر کریں گے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا۔ غریبوں کی جھونپڑیاں گرائی گئیں اور بنی گالا محل کو ریگولرائز کیا گیا۔ جو گھڑیاں آپ کو تحفے میں ملیں وہ بیچ کر پیسے اپنے جیب میں ڈالے۔ بشریٰ بی بی نے کہا سب پر غداری کے مقدمے بنائیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پنجاب حکومت مستحقین کو مفت سولر پینل بھی فراہم کرے گی۔ ساڑھے 5 کروڑ صوبے کے عوام اس سے مستفید ہونگے۔ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو پاؤں پر کھڑا کریں گے۔ سسکتی معیشت کو دوبارہ سے بحال کرنا ہے۔ عمران خان لاکھوں لوگوں کا روزگار کھا گئے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ دن رات محنت کر کے اس ملک کی معیشت کو بہتر کریں گے۔ مہنگائی کے جن کو جلد بوتل میں بند کرکے دکھائیں گے۔