سابق وزیراعظم نوز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عید الفطر کے روز کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید اپنے والدسےان کی طبیعت پوچھنے کے لئے ملاقات کی اجازت مانگی مگر حکام نے انہیں اجازت نہیں دی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ جو ہم پہ آج بیت رہی ہے کل آپ پر بھی بیتے گی اور یاد دہانی ضروری ہے کیونکہ مکافاتِ عمل اٹل ہے
جعلی و سیاسی مقدموں میں قید نواز شریف کی صحت کو خطرہ لاحق ہے ایسے میں جو بیٹی کو ملنے کی اجازت نا دیں ان سے بڑا ظالم کون ہو گا؟ ظلم، نفرت اور انتقام کی غلیظ سیاست کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے کہ اللہ دنوں کو الٹتا پھیرتا رہتا ھے اور ہمیشہ کی بادشاہی اسی کی ھے۔۔ https://t.co/TAkku38GKy
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 4, 2019
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ظلم، نفرت اور انتقام کی غلیظ سیاست کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے، اللہ دنوں کو الٹتا پھیرتا رہتا ہے اور ہمیشہ کی بادشاہی اسی کی ہے۔
یاد رہے کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم کی زندگی خطرے میں ہے،گزشتہ رات طبیعت میں خرابی ایک انتباہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا،انہیں اپنا دم گھٹنا ہوا محسوس ہونے لگا،نواز شریف نے گارڈز سے سیل کا دروازہ کھولنے کی درخواست کی ۔ ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ میں نے نواز شریف سے جیل میں ملاقات کی اور ان کا طبی معائنہ کیا اور انہیں اسپرے دیا جس کے بعد سے ان کی طبیعت میں بہتری ہے۔