Get Alerts

مقبوضہ کشمیر: والدین نے ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ سے متاثر ہو کر نومولود کا نام ’ارطغرل‘ رکھ دیا

مقبوضہ کشمیر: والدین نے ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ سے متاثر ہو کر نومولود کا نام ’ارطغرل‘ رکھ دیا
شہرہ آفاق ترکش سیریز ’ ارطغرل غازی‘ کے پاکستان میں تو سب ہی دیوانے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر کی عوام بھی اس سے اس قدر متاثر ہو گئی ہے کہ ایک جوڑے نے اپنے بچے کا نام ہی ’ ارطغرل‘ رکھ دیا۔

ٹوئٹر پر طاہر نامی صارف نے بچے کی پیدائش کے بعد بننے والے ہسپتال کارڈ کی تصویر شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں مقیم والدین نے اپنے بیٹے کا نام ’ ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار سے متاثر ہو کر ’ ارطغرل‘ رکھا ہے۔

صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ مقبوضہ کشمیر میں پہلا واقعہ ہے کہ نومولود کا نام ’اطغرل‘ رکھا گیا ہے۔



دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ماہر امراض اطفال کا کہنا ہے کہ بچے کے والدین بڑے ہی شوق سے ’ ارطغرل غازی‘ دیکھتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ اُنھوں نے اپنے بیٹے کا نام بھی ’ ارطغرل‘ رکھا ہے۔

ماہر اطفال اور صدر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن مقبوضہ کشمیر ڈاکٹر سہیل نائک نے بتایا کہ اُنہوں نے دیکھا تھا کہ موسم سرما کے دوران مقبوضہ کشمیر میں جانوروں کی کھال سے تیار کردہ ایک خاص ٹوپی فروخت کی جارہی تھی۔

38276/

ڈاکٹر سہیل نائک نے بتایا کہ اُنہیں لگا کہ یہ شاید کوئی فیشن ہے لیکن جب اُنہوں نے خود ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ دیکھنا شروع کی تو اُنہیں معلوم ہوا کہ یہ ٹوپیاں تو ارطغرل اور اُس کے سپاہی پہنا کرتے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھی ’ ارطغرل غازی‘ لاک ڈاؤن کے دوران زیادہ مقبول ہوا ہے اور کشمیر عوام بھی بڑے ہی پُرجوش انداز میں اس ترک سیریز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

38031/

اسلامی فتوحات پر مبنی سیریز میں 13ویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کے قیام سے پہلے کا دور دِکھایا گیا ہے۔ اِس سیریز کا مرکزی کردار ایک بہادر جنگجو ’ ارطغرل‘ ہے جس نے اپنی بہادری سے منگولوں، صلیبیوں جیسے دشمنوں کو شکست دی۔