Get Alerts

مشہور ڈرامہ ارطغرل غازی کے کرداروں ارطغرل اور حلیمہ کے پیچھے آوازیں کن کی ہیں؟

مشہور ڈرامہ ارطغرل غازی کے کرداروں ارطغرل اور حلیمہ کے پیچھے آوازیں کن کی ہیں؟

ترک سلطنت عثمانیہ سے  کے بانیوں میں شمار کیے جانے والے  کردار ارطغرل  پر مبنی  ٹیلی سیریز ' ارطغرل غازی' کو  پاکستان میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور ناظرین 'ارطغرل' اور ' حلیمہ سلطان' کے کردار سے متاثر ہیں۔


ترک ڈرامے  کو پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے اور  حلیمہ سلطان اور ارطغرل کی اردو آواز نے ان کرداروں کو ناظرین کے ساتھ جوڑ سا دیا ہے۔ اکثر ناظرین یہ پوچھتے ہیں کہ حلیمہ اور ارطغرل کی یہ آوازیں اصل میں ہیں کون؟ اس حوالے سے اب انکشاف کر دیا گیا ہے۔ 


بی بی سی اردو نے اس حوالے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے  کہ ’ ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار ’ارطغرل‘ کو اردو ڈب ’احتصام الحق‘ جب کہ ’ حلیمہ سلطان‘ کو اردو زبان میں ڈب کرنے کے لیے’کرن راجپوت‘ کو چنا گیا۔ 'ارطغرل'، ' حلیمہ سلطان' اور ڈرامے کے دیگر کرداروں کی اُردو ڈبنگ کے لیے سرکاری ٹی وی نے ایک تفصیلی اور طویل فیصلے کے بعد نجی ڈبنگ ایجنسی کا انتخاب کیا۔


پی ٹی وی کے   پی ٹی وی کے چیف مارکیٹنگ اینڈ سٹریٹیجی آفیسر نے بتایا کہ صداکار یعنی وائس اوور آرٹسٹ کے انتخاب کی ذمہ داری نجی ڈبنگ ایجنسی کو دی گئی تھی جب کہ حتمی فیصلہ پی ٹی وی نے آرٹسٹوں کی صلاحیت کو دیکھ کر کیا کہ کون سا آرٹسٹ کس کردار کی اردو میں ڈبنگ کرے گا۔

پی ٹی وی کے چیف مارکیٹنگ اینڈ اسٹریٹیجی آفیسر نے بتایا کہ صداکار کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے ’ ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار ’ارطغرل‘ کو اردو ڈب ’احتصام الحق‘ جب کہ ’ حلیمہ سلطان‘ کو اردو زبان میں ڈب کرنے کے لیے’کرن راجپوت‘ کو چنا گیا۔ اور یہ تمام صداکار ’ ارطغرل غازی‘ کے پانچویں سیزن تک اِسی طرح اردو ڈبنگ جاری رکھیں گے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی تاریخ پر مبنی ترک ڈرامہ ' ارطغرل غازی‘ کو اردو زبان میں ڈب کرنا وزیراعظم عمران خان کا آئیڈیا تھا، وہ چاہتے تھے کہ پاکستان کی نوجوان نسل مسلمانوں کی 13وہیں صدی کی شان و شوکت پر مبنی یہ سیریز دیکھے تاکہ اسلامی اقدار اور تاریخ کے بارے میں ان کے علم میں مزید اضافہ ہوسکے۔