عمران خان اور جہانگیرخان ترین کی کہانی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نئی نہیں یہ کہانی بلکل پرانی کہانیوں جیسی ہے۔ جس میں کبھی ایوب اور یحییٰ خان ہوتے ہیں تو کبھی بھٹو اور کھرکبھی ضیا اور چشتی ہوتے ہیں تو کبھی مشرف اور شوکت عزیز۔
یہاں تک کے سابق صدر آصف علی زرداری جوکہ یاروں کے یار مانے جاتے ہیں اور دوستوں کے ہاتھوں نقصان اٹھانے کے باوجود انکا ساتھ نہیں چھوڑتے انہیں بھی اپنے دوست زوالفقار مرزا کو کھونا پڑا۔