نہ انگریزوں کی غلامی قبول تھی نہ ان آئین شکن غداروں کی: نواز شریف

نہ انگریزوں کی غلامی قبول تھی نہ ان آئین شکن غداروں کی: نواز شریف
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہمیں نہ انگریزوں کی غلامی قبول تھی نہ ہی ان آئین شکن غداروں کی۔ انہوں نے اجلاس کے شرکا کو کہا کہ میں نے اپنے حصے کا دیا جلا دیا ہے۔ میں نے اپنے خاندان کی قربانی دی ہے۔ اب آپ کے ذمہ ہے کہ آپ اس پیغام کو کوچے کوچے تک پہنچا دیں۔ یہ میرے ذاتی اقتدار کی نہیں عوام کے ووٹ کی بات ہے اسکو عزت دینے کی بات ہے۔ میں ہر حکومتی جبر کے خلاف آپ کے ساتھ کھڑا رہا ہوں۔ اور اب آپ میرے اور میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔  انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ کسی دھونس دھمکی یا لالچ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے 26 مارچ کا لانگ مارچ کامیاب بنوائیں گے۔