شہباز شریف نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی

شہباز شریف نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس سے بریت کی درخواست دائر کر دی۔

شہباز شریف نے احتساب عدالت میں بریت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کے اربوں روپے بچائے، میرے اقدامات سے میرے خاندان کو نقصان پہنچا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ رمضان شوگر مل میں شئیر ہولڈر نہیں ہوں اور ڈائریکٹر بھی نہیں ہوں، جبکہ اپنی جائیداد بھی میں نے بچوں میں تقسیم کر دی ہے۔

شہباز شریف نے نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے حوالے سے کہا کہ نیب ابھی تک کوئی الزام ثابت نہیں کرسکا، استدعا ہے کہ عدالت ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دے۔