ایسے واقعات مزید بڑھیں گے۔ دہشتگردی پاکستان میں دوبارہ واپس آ رہی ہے۔ یہ ہماری ناکامی ہے کہ ہم اپنے طالبا٭ دوستوں کو سمجھا نہیں سکے کہ ان کے درمیان جو پاکستانی طالبا٭ بیٹھے ہیں ان کے اوپر کچھ دبائو ڈالا جائے تاکہ وہ پاکستان کی طرف رخ نہ کریں، نجم سیٹھی
تحریک عدم اعتماد کی تیاریاں ہو گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کی ہر بات میں ساتھ دینا چھوڑ کر غیر جانبداری دکھائی ہے کیونکہ اپوزیشن کیساتھ یہی انڈرسٹینڈنگ تھی کہ آپ لوگ ہمیں اٹیک مت کریں۔ آپ نے جہاں فوکس کرنا ہے کریں، نجم سیٹھی
تحریک عدم اعتماد لانے میں اپوزیشن کو رکاوٹیں ضرور ہونگی۔ کیونکہ خان صاحب چپ کرکے نہیں بیٹھیں گے۔ وہ گرفتاریوں سمیت اپوزیشن کیخلاف ہر قسم کا حربہ استعمال کرنے کی بھرپور کوششیں کرینگے، نجم سیٹھی
ایجنسیوں کے پاس عمران خان کے خلاف بہت زیادہ مواد موجود ہے۔ بس یہ سمجھ لیں کہ فائلوں کا انبار ہے۔ نواز شریف اور زرداری تو ماضی میں بھگت چکے، اب ان کے بھگتنے کا وقت آنے والا ہے۔ وہ فائلیں جو میڈیا کو اپوزیشن کیخلاف ملتی تھیں، وہی اب عمران خان کیخلاف ملیں گی، نجم سیٹھی