Get Alerts

لوگ اپنی کتابوں سے پیسے بنا رہے ہیں، جاوید میاںداد

لوگ اپنی کتابوں سے پیسے بنا رہے ہیں، جاوید میاںداد
کراچی: ماضی کے مایہ ناز بلے باز نے شاہد آفریدی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کی باتیں سن کر ہنسی آتی ہے، انہوں نے وزیر اعظم پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ڈپارٹمنٹل ٹیمیں ختم کرنے سے کرکٹ کا نقصان ہوگا، جہاں سے عمران خان نے ووٹ لیے ہیں وہیں کے کھلاڑی بیروزگار ہو رہے ہیں۔

جاوید میاں داد کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی اب بدل گئے ہیں پہلے وہ بول بھی نہیں سکتے تھے، انہوں نے کینیڈا میں جو سینچری بنائی تب میں ہی انہیں گائیڈ کر رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کتابوں سے پیسے کما رہے ہیں میں نے اپنی کتاب بیچنے کیلئے ایسا نہیں کیا۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی سوانح حیات ’گیم چینجر‘ میں بہت سے انکشافات کیے ہیں جس میں انہوں نے جاوید میانداد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بطور کوچ وہ مجھے پسند نہیں کرتے تھے۔

شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں مزید لکھا کہ دنیا جاوید میانداد کو بڑا کھلاڑی مانتی ہے لیکن وہ بہت چھوٹے آدمی ہیں۔

اس کے علاوہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں وقار یونس اور شعیب اختر سے متعلق بھی باتیں لکھ کر نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔