پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوشش ہے کہ اپوزیشن سمیت تمام پاکستانیوں کی جان و مال کی حفاظت کروں، اپوزیشن ملک میں انتشار چاہتی ہے لیکن ہم صبروتحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں، ہماری برداشت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اپوزیشن ملک میں انتشار چاہتی ہے۔ حکومت کسی ڈیل کا حصہ ہے نہ ہی کرپشن کیسز پر کوئی سمجھوتا ہوگا۔
وزیر اعظم عمران خان نے اراکین کا اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہ آنے کا مشورہ دیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کی قرارداد منظورکی گئی اور کہا گیا کہ وزیراعظم عمران کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔