Get Alerts

ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ کو بلوچستان داخل ہونے سے روک دیا گیا

ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ کو بلوچستان داخل ہونے سے روک دیا گیا
ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ کو آج ُاس وقت بلوچستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا جب وہ کوئٹہ ائیر پورٹ پر لینڈ کیے۔ محسن داوڑ نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں سیکیورٹی ایجینسیوں کے افراد کی طرف سے 90 دن کے لیے بلوچستان داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/mjdawar/status/1301839689289207809?s=20

بلوچستان کے اہم رہنماء اختر مینگل کا اس واقع پر کہنا تھا کہ "میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ بلوچستان ممنوعہ علاقہ ہے یہاں پر صرف بوٹ والوں یا بوٹ صاف کرنے والوں کو اجازت ہے"

https://twitter.com/sakhtarmengal/status/1301866338449797120?s=20

سماجی کارکن اور مشہور شاعر عاطف توقیر کا اس واقع پر کہنا تھا کہ "وسیع تر عوامی مفاد کے لیے علی وزیر اور محسن داوڑ کا بلوچستان میں داخلہ بلوچستان ممنوع ہے۔ واضح رہے کہ یہ دونوں عوامی نمائندے اور پارلیمان کے رکن ہیں۔"

https://twitter.com/atifthepoet/status/1301869777418203137?s=20

یاد رہے کہ اس سے پہلے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کے بلوچستان داخلے پر پابندی عائد ہے۔ محسن داوڑ اور علی وزیر جو کہ دونوں ممبر قومی اسمبلی بھی ہیں کو متعدد موقعوں پر سیکیورٹی اداروں کی طرف سے ملک کے مختلف حصوں میں داخلے سے روکا جا چکا ہے۔ آج کے اس واقعے پر پی ٹی ایم کے اراکین نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔

https://twitter.com/ZubairShahAgha1/status/1301861911852650497?s=20