ساؤتھ افریقہ میں KFC ریسٹورنٹ کی ایک برانچ میں جب ایک لڑکے نے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کی تو ُاسی وقت اس ریسٹورنٹ میں موجود ایک صحافی نے انکی تصویر کو ٹویٹر پر ڈال کر لڑکے کا مزاق ُاڑاتے ہوئے کہا کہ بھلا KFC بھی شادی کی پیشکش کرنے کی جگہ ہے۔
دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی تھی۔ سب سے پہلے KFC نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرتےہوئے لکھا کہ ہمیں اس جوڑے کا پتہ چاہیے کیونکہ ہم نے ان کے لیے ایک انعام کا بندوبست کیا ہے۔
نہ صرف KFC بلکہ کوکا کولہ، اسٹینڈرڈ بینک ساؤتھ افریقہ اور ایمرالڈ ساؤتھ افریقہ جیسی بڑی کمپنیوں نے بھی جوڑے کی اس پیشکش پر ُانکی شادی کے لیے مختلف انعامات کا اعلان کیا۔
https://www.facebook.com/1478670112/posts/10223746210471436/?sfnsn=scwspwa&extid=ABDGS47VAs9unhmq
طنز کی نیت سے تصویر بنانے اور ٹویٹر پر پوسٹ کرنے والے صحافی کو کیا معلوم تھا کہ ُاسکا یہ قدم اس لڑکے اور لڑکی کے لیے ایک تعمت ثابت ہو گا۔