آج کل ایک شادی شدہ جوڑے کی تصویر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔ ہر شخص کا یہ سوال ہے کہ یہ شادی شدہ جوڑا کون ہے؟ اور ان کی شادی کیسے ہوئی؟ اس حوالے سے اب اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دولہے کا نام اسد ہے جبکہ دلہن کا نام نمرہ ہے جنہوں نے حال ہی میں شادی کی ہے۔ دولہے کی بہن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس پر انہوں نے بتایا کہ اس کے بھائی اسد نے اپنے والد صاحب کو ایک لڑکی کے بارے میں بتایا کہ وہ اس سے شادی کرنا چاہتا ہے۔
دولہے کے والد نے لڑکی کے گھر جا کر رشتہ مانگ لیا اور ایک سال بعد دونوں کی شادی ہو گئی۔ دولہے کی بہن کے مطابق اُس کے بھائی اور بھابھی شادی سے بہت خوش ہیں اور پڑھائی کیلئے اومان جا چکے ہیں۔
نئے نویلے شادی شدہ جوڑے کو سوشل میڈیا صارفین سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تنقید کا معاملہ تب شروع ہوا جب دولہے کی بہن نے اپنے بھائی اور بھابھی کی ویڈیوز اور تصویر سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک پر شیئر کی۔