صنم بلوچ نے کب شادی کی اور کب بیٹی پیدا کی: پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو پریشانی لاحق

صنم بلوچ نے کب شادی کی اور کب بیٹی پیدا کی: پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو پریشانی لاحق

اداکارہ و میزبان صںم بلوچ نے مبینہ طور پر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس سے اپنی اور اپنی بیٹی کی تصویریں شیئر کی ہیں اور اس کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین بلاوجہ پریشانی کا شکار ہیں۔ انہیں اس بات میں دلچسپی ہے اور ساتھ ہی ساتھ  سمجھ نہیں آرہی کہ صنم بلوچ نے کب شادی کی اور کب ایک بیٹی پیدا کرلی۔


مختلف میڈیا آوٹ لیٹس بھی اتنے پریشان ہیں کہ انہوں نے بھی کہہ دیا ہےکہ صنم نے چپ چاپ شادی کر لی ۔ بہر کیف، پدر شاپی معاشرے میں ایسا ہونا گو کہ افسوسناک لیکن عام سی بات ہے۔ 


صنم بلوچ نے انسٹاگرام  پر اپنی بیٹی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں دونوں ماں بیٹی نے  سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔

صنم بلوچ کی پہلی شادی کا اختتام اداکار و میزبان عبداللہ فرحت اللہ سے 2018 میں ہوا تھا۔