اٹلی میں کرونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے اور روز ڈیڑھ دو سو ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔ لیکن انسانی جبلی خواہشات ہیں کہ اس حال میں بھی اس پر غلبہ پائے نظر آتی ہیں
اب ایسا ہی معاملہ اٹلی میں سامنے آیا ہے جہاں ایک 23 سالہ لڑکا اور 40 سالہ خاتون سڑک کنارے کھڑی کار میں مباشرت کرتے ہوئے پولیس کے ہتھے چڑھے ہیں۔ مذکورہ لڑکے کا تعلق مصر سے جبکہ خاتون کا تعلق تیونس سے ہے
اٹلی کی پولیس نے جوڑے کو گرفتار کر لیا ہے۔ تاہم واضح رہے کہ یہ گرفتاری نازیبا حرکات پر نہیں بلکہ کرونا وائرس سے متعلق قرنطینہ کا قانون توڑنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
اٹلی میں اس وقت قانون ہے کہ کوئی بھی دو شخص دو متوازی سیٹوں پر نہیں بیٹھ سکتے۔