ویب سیریز "بادبان" زندگی کے تلخ و شیریں واقعات کا حسین امتزاج

ویب سیریز
بہت جلد آنے والی ویب سیریز ’بادبان‘ میں سچے اور حقیقت پر مبنی ایسے تلخ و شیریں واقعات جنہوں نے زندگی کا رخ ہی بدل کر رکھ دیا کو بڑے خوبصورت انداز میں فلمایا گیا ہے۔

اس ویب سیریز میں مرکزی کردار میں آغا شیراز جلوہ گر ہورہے ہیں۔ صحافی سفیان خان کے لکھے ہوئے اسکرپٹ کی ڈائریکشن دانش ہاشمی نے دی ہے۔ جبکہ اس بہترین کاوش کا بنیادی خیال عاصم اسماعیل کا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی ویب سیریز ہوگی جو سچے واقعات کے گرد گھومے گی۔

بادبان‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسکرپٹ رائٹر سفیان خان کا کہنا تھا کہ یہ وہ سچے واقعات ہیں جو ناظرین کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیں گے۔ نوجوان ہدایتکار دانش ہاشمی کہتے ہیں کہ کہانیاں ایسی ہیں جن سے ہر انسان کا کسی نہ کسی طرح واسطہ رہتا ہے۔

ویب سیریز بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ ناظرین کو اس سیریز میں اپنی زندگی میں پیش آنے والے واقعات کی جھلک دکھائی دے گی۔ جلد ہی یہ سیریز ٹی وی سکرینوں کی زینت بنے گی۔