فرح خان کے پاس ہزاروں ڈالرز کا برانڈڈ بیگ، جوتے اور کپڑے کہاں سے آئے؟ لوگ سوال اٹھانے لگے

فرح خان کے پاس ہزاروں ڈالرز کا برانڈڈ بیگ، جوتے اور کپڑے کہاں سے آئے؟ لوگ سوال اٹھانے لگے
خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست جو کرپشن کے الزامات کی زد میں آنے کے بعد ملک چھوڑ کر دبئی جا چکی ہیں۔ ان کے پاس ہزاروں ڈالر مالیت کے بیگ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

غیر ملکی کمپنی کے تیار کردہ اس بیگ کی مالیت لگ بھگ 90 ہزار ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ فرح خان پر الزام ہے کہ انہوں نے بزدار حکومت کے دوران اربوں روپے کی کرپشن کی۔ وہ ٹرانسفرز اور پوسٹنگ کیلئے کروڑوں روپے کی رشوت لیتی تھیں۔

https://twitter.com/hasankazmi_/status/1511272472938692609?s=20&t=y1K1tQNdDopTcuTtY8naxw

فرح خان کے پاس موجود یہ ایک بیگ زیادہ تر پاکستانیوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی سے زیادہ ہے۔ دوسری جانب فرح خان کی پرائیوٹ طیارے میں فوٹو نے بھی ہلچل مچا دی ہے۔ فرح خان کا سینڈل اور ہینڈ بیگ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ یہ ہینڈ بیگ اور سینڈل معروف امریکی برانڈ کا ہے۔

https://twitter.com/SindhiDoctrine/status/1511389895998291971?s=20&t=y1K1tQNdDopTcuTtY8naxw

خاتون اول بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان کے مہنگے اور لگژری بیگ اور جوتوں کی قیمتوں کے سوشل میڈیا پر خوب تذکرے ہیں۔ ٹویٹر پر فہد مروت نامی ایک صارف نے فرح خان کی زرد لباس میں فوٹو شیئر کی جس میں انہیں ایک جہاز میں سوار دیکھا جاسکتا ہے۔

صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فرح خان کی سیٹ کے ساتھ رکھے جامنی بیگ کی قیمت 90 ہزار ڈالرز ہے۔ اس ٹویٹ کے سامنے آنے کی دیر تھی کہ صارفین نے بیگ کی خصوصیات پر روشنی ڈالنا شروع کی، بات جو بیگ سے شروع ہوئی تھی پھر وہ زرد برانڈڈ جوتوں تک بھی جا پہنچی۔

https://twitter.com/Aema00/status/1511202337448243200?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1511202337448243200%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1070524

پہلے فرح خان کے بیگ کی بات کر لیتے ہیں جو ’ہرمس‘ برانڈ کا ہے۔ یہ برانڈ فرانس میں بیگ تیار کرتا ہے جو عموماً اپنے بیگوں میں شتر مرغ اور مگرمچھ کا چمڑہ استعمال کرنے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ ویب سائٹ پر اس بیگ کی قیمت 82 ہزار پانچ سو ڈالر درج ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک برکن بیگ ہے جو صرف 20 یا 30 بیگ مجموعی طور پر بنائے جاتے ہیں۔ کچھ میں مگرمچھ کی کھال بھی استعمال کی جاتی ہے۔ برکنز ایک نایاب بیگ ہے اور لگژری برانڈڈ چیزیں استعمال کرنے والوں کی پہلی پسند ہیں۔

https://twitter.com/AsadSMirza1/status/1511127221431382018?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1511127221431382018%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1070524

بیگ پر تبصرے کرنے والوں کی توجہ ایک صارف نے فوراً ہی فرح خان کے جوتوں کی جانب موڑ دی، جو تقریباً ایک لاکھ روپے کے ہیں۔ فرح خان کے پیلے جوتے بھی اسی برانڈ کے ہیں، جن کی قیمت 875 امریکی ڈالر ہے۔ 875 امریکی ڈالر کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو یہ رقم 1 لاکھ 62 ہزار 762 روپے بنتی ہے۔