Get Alerts

گوگل کلاؤڈ کا پاکستان میں سٹارٹ اپ مقابلے کا اعلان 

کنٹری ڈائریکٹر گوگل پاکستان فرحان قریشی کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیلنٹ اور مواقع موجود ہیں۔اس پروگرام کے ذریعے ان کا مقصد اپنا کاروبار شروع کرنے والے پاکستانی افراد پر مشتمل اس جنریشن کو بااختیار بنانا ہے جو کلاؤڈ ٹیکنالوجیز سے مستفید ہو رہے ہیں۔

گوگل کلاؤڈ کا پاکستان میں سٹارٹ اپ مقابلے کا اعلان 

معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان کے لیے سٹارٹ اپ مقابلے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کلاؤڈ نے پاکستان کے لیے سٹارٹ اپ مقابلے کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد ملک کے باصلاحیت افراد کو تلاش کرنا اور انہیں بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ بھی خطے میں جدت اور ٹیکنالوجی کے میدان میں مرکزی اہمیت حاصل کرسکیں۔

کنٹری ڈائریکٹر گوگل پاکستان فرحان قریشی کے مطابق کمپنی اپنے گوگل کلاؤڈ کے سٹارٹ اپ مقابلے پاکستان 2024 کو شروع کرنے کے لیے پرجوش ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ اور مواقع موجود ہیں۔اس پروگرام کے ذریعے ان کا مقصد اپنا کاروبار شروع کرنے والے پاکستانی افراد پر مشتمل اس جنریشن کو بااختیار بنانا ہے جو کلاؤڈ ٹیکنالوجیز سے مستفید ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

فرحان قریشی نے بتایا کہ مقابلے میں 5 ٹریک پیش کیے جائیں گے، جن میں اے آئی اینڈ جینریٹو اے آئی، فنٹیک، فرنٹیئر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، ای کامرس اور کنیکٹیویٹی، اور سسٹین ایبلٹی اور اینوائرمنٹ شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہر ٹریک سے 5 فائنلسٹ کو ان کی کارکردگی، ٹیم ورک، پروڈکٹ اور صلاحیت کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا۔

اس کے بعد یہ فائنلسٹ رواں سال جولائی میں کراچی میں منعقد ہونے والے گرینڈ فائنل میں جائیں گے جہاں وہ ججز اور انڈسٹری کے ماہرین کے ایک معزز پینل کے سامنے اپنے خیالات اور مصنوعات پیش کریں گے۔ یہ پینل فائنل جیتنے والوں کا اعلان کرے گا۔