ایجوکیشن فیسٹ: پی آئی ٹی بی پلان نائن کے دو سٹارٹ اپس کی دوسری اور تیسری پوزیشن

ایجوکیشن فیسٹ: پی آئی ٹی بی پلان نائن کے دو سٹارٹ اپس کی دوسری اور تیسری پوزیشن
طلباء کیلئے منعقدہ دو روزہ ایجوکیشن فیسٹ 2019 کے تحت بزنس پلان مقابلوں میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے پراجیکٹ پلان نائن کے دو سٹارٹ اپس نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔


فائیو سٹار ہوٹل میں منعقدہ ایونٹ کے دوران مقابلے میں مختلف کالجوں کے 50 اسٹارٹ اپس نے اپنے کاروباری آئیڈیاز انڈسٹری ماہرین کے ججز پینل کے سامنے پیش کیے۔پلان نائن کے دو سٹارٹ اپ پہلے روز ٹاپ بارہ میں منتخب ہوئے اور اگلے روز حتمی مقابلے میں اسٹارٹ اپس انگرم آئی ڈی اور گائڈرز نے بہترین آئیڈیاز پیش کر کے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔