Get Alerts

میٹرک پاس سردار آفتاب اکبر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین منتخب

میٹرک پاس سردار آفتاب اکبر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین منتخب
میٹرک پاس سردار آفتاب اکبر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ سردارآفتاب اکبر کا انتخاب پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نئے تشکیل شدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پہلے اجلاس میں ہوا اور میٹرک تک تعلیم ہونے کے باوجود انہیں بورڈ کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔

چکوال سے پنجاب اسمبلی کے منتخب رکن سردار آفتاب اکبر کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے اور پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ پر ان کی تعلیم میٹرک درج ہے۔

سردار آفتاب اکبر کہتے ہیں ان کی تعلیم میٹرک نہیں انٹر ہے اور ان کا انتخاب تعلیمی لحاظ سے نہیں کارکردگی پر ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انتخاب سے قبل میرے 3 انٹرویو ہوئے تھے اور انٹرویو میں کامیابی کے بعد 16 رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مجھے منتخب کیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ وہ ادارے کے مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں اور تمام شکایات کو جلد دور کر دیا جائے گا اور فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے سکول مالکان کے مسائل کو بھی جلد حل کریں گے۔