بول ٹی وی نے تین سینئر صحافیوں کو بغیر نوٹس ملازمت سے نکال دیا

ذرائع کے مطابق بول ٹی وی نے ان صحافیوں کے پچھلے کئی ماہ کے واجبات بھی ادا نہیں کیے اور معاہدےکے مطابق نوٹس پیریڈ کی تنخواہ بھی قابل ادائیگی ہے۔

بول ٹی وی نے تین سینئر صحافیوں کو بغیر نوٹس ملازمت سے نکال دیا

نجی نیوز چینل بول کی انتظامیہ نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینئر  کورٹ رپورٹرز عمران وسیم اور  احتشام کیانی اور پارلیمنٹ رپورٹر  ایم بی سومرو کو  بغیر نوٹس ملازمت سے فارغ کر دیا۔

بول ٹی وی کی انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے سینئیر رپورٹر عمران وسیم، اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئیر رپورٹر احتشام کیانی، اور پارلیمنٹ کی رپورٹنگ کرنے والے معروف صحافی ایم بی سومرو کی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر نوٹس ملازمت ختم کر دی۔ 

ذرائع کے مطابق بول ٹی وی نے ان صحافیوں کے پچھلے کئی ماہ کے واجبات بھی ادا نہیں کیے اور معاہدےکے مطابق نوٹس پیریڈ کی تنخواہ بھی قابل ادائیگی ہے۔

اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے سینئر صحافی مطیع اللہ جان نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر)  پر کہا کہ اگر یہ انتہائی ظالمانہ اور قابلِ مذمت اقدام ہے۔   بول انتظامیہ نے معاہدے پر عمل نہ کیا تو پھرامتحان ہو گا پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) کے ترمیم شدہ قانون اور ہماری عدالتوں کا کہ وہ صحافیوں کے قانونی حقوق کا کیسے تحفظ کرتے ہیں۔ 

صحافی نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ اِن تجربے کار اور محنتی صحافیوں کو انشااللہ بہتر جگہ کام کرنے کا موقعہ ملے گا۔