فیفا ورلڈ کپ 2026: افتتاحی اور فائنل میچ کے وینیو کا اعلان کر دیا گیا

فیفا کے مطابق امریکی شہر اٹلانٹا اور ڈیلاس سیمی فائنل میچوں کی میزبانی کریں گے جب کہ تیسری پوزیشن کا میچ ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں کھیلا جائے گا۔ امریکی شہر ڈیلاس سب سے زیادہ میچوں کی میزبانی کرے گا۔ ڈیلاس کے اے ٹی اینڈ ٹی سٹیڈیم میں ایونٹ کے 9 میچ کھیلے جائیں گے۔ کوارٹر فائنل مقابلے لاس اینجلس، کنساس سٹی، میامی اور بوسٹن میں ہوں گے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026: افتتاحی اور فائنل میچ کے وینیو کا اعلان کر دیا گیا

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈکپ 2026 کے افتتاحی اور فائنل میچ کے وینیو کا اعلان کردیا۔ جس کے مطابق عالمی مقابلے کا افتتاحی میچ 11 جون کو میکسیکو سٹی کے سٹیڈیو ازتکا سٹیڈیم میں  جبکہ فائنل نیویارک- نیو جرسی کے میٹ لائف سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر ورلڈ کپ کے مقابلوں کی میزبانی کریں گے۔ تینوں ممالک کے کل 16 شہر میچز کی میزبانی کریں گے جب کہ زیادہ تر میچز امریکہ میں کھیلے جائیں گے۔

دنیا کی بہترین 48 ٹیمیں ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی اور ٹورنامنٹ میں چار ٹیموں کے 12 گروپس ہوں گے جن کے درمیان مختلف مقامات پر 104 میچز کے علاوہ 24 میچز ہوں گے۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ میکسیکو شہر کے مشہور سٹیڈیو ازتکا سٹیڈیم میں 11 جون کو کھیلا جائے گا جب کہ فائنل 19 جولائی کو نیویارک میں ہو گا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

فیفا کے مطابق امریکی شہر اٹلانٹا اور ڈیلاس سیمی فائنل میچوں کی میزبانی کریں گے جب کہ تیسری پوزیشن کا میچ ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں کھیلا جائے گا۔ امریکی شہر ڈیلاس سب سے زیادہ میچوں کی میزبانی کرے گا۔ ڈیلاس کے اے ٹی اینڈ ٹی سٹیڈیم میں ایونٹ کے 9 میچ کھیلے جائیں گے۔کوارٹر فائنل مقابلے لاس اینجلس، کنساس سٹی، میامی اور بوسٹن میں ہوں گے۔
سٹیڈیو ازتکا تیسری بار فٹبال ورلڈکپ میچوں کی میزبانی کرے گا، سٹیڈیو ازتکا اس سے قبل 1970 اور 1986 میں بھی فٹبال ورلڈکپ میچوں کی میزبانی کرچکا ہے۔

میکسیکو سٹی کا سٹیڈیو ازتکا سٹیڈیم 1970 اور 1986 کے ورلڈکپ  کے فائنل میچوں کی میزبانی کا اعزاز بھی رکھتا ہے۔

1970 کے فیفا ورلڈکپ میں اسی سٹیڈیم میں برازیل کے پیلے نے ورلڈکپ جیتا جبکہ 1986 کے ورلڈکپ میں ارجنٹینا کے ڈیاگو میراڈونا نے اسی میدان میں ٹرافی اٹھائی۔

واضح رہے کہ 2026 کا ٹورنامنٹ 12 گروہوں کا ہوگا، ہر گروہ میں چار ٹیموں کی شامل ہوگی۔ ہر گروہ سے دو بہترین ٹیمیں اور آٹھ بہترین تیسرے پوزیشن کے ٹیمیں پہلے ناک آؤٹ مرحلہ میں بڑھیں گی، یعنی کہ کل 32 ٹیمیں۔ اس کے بعد 16ویں راؤنڈ، کوارٹرفائنلز، سیمی فائنلز اور فائنل ہوگا۔