Get Alerts

'مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو ملیں گی اور پارلیمانی بحران جنم لے گا'

بھارتی میڈیا 80 سے 90 فیصد نریندر مودی کی گرفت میں آ گیا ہے۔ ایسا ماحول بنا دیا گیا تھا جس میں لگتا تھا کہ بی جے پی کی لینڈ سلائیڈ وکٹری ہو گی لیکن آزاد میڈیا بتا رہا تھا کہ ایسا نہیں ہے، بی جے پی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور نتائج میں یہ بات سچ ثابت ہوئی۔

'مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو ملیں گی اور پارلیمانی بحران جنم لے گا'

مخصوص نشستوں کے معاملے میں آئین خاموش ہے اور ایسی صورت میں آئین کی تشریح کی راہیں کھل جاتی ہیں۔ اگر یہ نشستیں سنی اتحاد کونسل کو نہیں ملتیں تو یہ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کو بھی نہیں ملیں گی۔ یہ معاملہ بین الاقوامی سطح پر پہنچ چکا ہے اور مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو مل جائیں گی۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو پارلیمنٹ میں بہت بڑا بحران پیدا ہو گا۔ وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا اور صدر کی قانونی حیثیت پر بھی سوالیہ نشان لگ جائے گا۔ یہ کہنا ہے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور رپورٹس کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں رضا رومی نے بتایا تکنیکی اور قانونی بنیادوں پر سنی اتحاد کونسل کا مخصوص نشستوں سے متعلق کیس بہت کمزور ہے مگر ججز اور رائے عامہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔ سپریم کورٹ کے بہت سارے ججز تحریک انصاف کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔ سپریم کورٹ میں تین گروپ موجود ہیں جن میں سے ایک عمران خان کا حامی ہے، دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہے اور تیسرا حکومت کا حامی ہے۔ ماضی میں اسٹیبلشمنٹ نے چیف جسٹس کے ساتھ جو سلوک کیا اس کے بعد ممکن نہیں وہ آئی ایس آئی کے ٹول بن جائیں۔

ماروی سرمد کے مطابق بھارتی الیکشن کے نتائج کو اپ سیٹ قرار دیا جا سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا 80 سے 90 فیصد نریندر مودی کی گرفت میں آ گیا ہے۔ ایسا ماحول بنا دیا گیا تھا جس میں لگتا تھا کہ بی جے پی کی لینڈ سلائیڈ وکٹری ہو گی لیکن آزاد میڈیا بتا رہا تھا کہ ایسا نہیں ہے، بی جے پی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور نتائج میں یہ بات سچ ثابت ہوئی۔

میزبان نادیہ نقی تھیں۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔