سپریم کورٹ نے عام انتخابات 2024 میں مخصوص نشستیں نہ ملنے پرسنی اتحاد کونسل کی اپیل 8 مئی کومقررکرتے ہوئے سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا۔
سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی کی اپیلوں پر بھی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 8 مئی کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہیں۔
رجسٹرار آفس نے سنی اتحاد کونسل اور سپیکر صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشتیں نہ دینے کا فیصلہ دیا تھا۔ پشاور ہائیکورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں
سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیلیں دائر کی تھیں۔
سپیکر کے پی نے پشاور ہائیکورٹ فیصلہ کیخلاف اپیلیں دائر کیں۔
اس کے علاوہ کم سن گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں سابق جج راجہ خرم اوران کی اہلیہ کی نظرثانی درخواستیں بھی سماعت کیلئےمقررکر دی گئی۔جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ چھ مئی کو سماعت کرے گا۔
ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو ایک ایک سال قید اورجرمانہ کیا تھا جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نےسزا ایک سال سےبڑھا کر تین سال کردی تھی۔سپریم کورٹ نے دونوں کی سزا ایک سال برقرار رکھتےہوئے اضافہ کالعدم قرار دیا تھا۔
راجہ خرم اور ماہین ظفر نے سزائیں برقرار رکھنے کے فیصلے پر نظرثانی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔