فضل الرحمان جارہے ہیں؟

فضل الرحمان جارہے ہیں؟
وزیر ريلوے شيخ رشيد کا دعویٰ ہے کہ اسلام آباد میں دھرنا دینے والے مولانا فضل الرحمان جارہے ہيں، ايک دو روزميں مسئلے حل ہو جائيں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری اپنے ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر ریلوے نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جمہوريت کي آڑ ميں کنٹينر پرپاکستان کے خلاف زبان استعمال کی گئی۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایسی زبان پاکستان کے مفاد میں نہیں، بھارت یہی چاہتا ہے کہ عسکری اداروں پر تنقید ہو، ریاستی ادارے کمزور ہوں اورکشميرکا معاملہ پس پشت چلا جائے۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ عمران خان کی حکومت نے دانشمندی سے معاملے کو ہینڈل کیا، مولانا جا رہے ہیں اور ایک دو روز میں مسئلے حل ہوجائیں گے۔سياسی جماعتيں سياسی طريقے سے اپنا حق منواتی ہيں نہ کہ محمود اچکزئی جیسے لوگوں کو ساتھ رکھ کر یہ تاثر دینا چاہتی ہیں کہ مک میں خلکفشار اور انتشار کا ماحول ہے۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ مولانا جارہے ہیں، اسلام آباد میں سکون ہوگا اورحکومت اپنے 5 سال پورے کرے گی۔  دوسری جانب  وزیراعظم عمران خان نے جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ سے متعلق قائم  حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو مکمل اختیار دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر، وزیر دفاع اور کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک سمیت پرویز الہٰی، نورالحق قادری، اسد عمر اور شفقت محمود شریک تھے۔