تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نجی ائرلائن سے پاکستان کے لئے راونہ ہوگئے۔ جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین بھی انکے ہمراہ ہیں۔ جہانگیر ترین نجی ائرلائن کے ذریعے لندن کے ہتھرو ائیرپورٹ سے روانہ ہوئے۔ جہانگیر ترین تقریبا 7 ماہ لندن قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوگئے۔ برطانیہ میں قیام کے دوران انکا کہنا تھا کہ وہ علاج کی غرض سے برطانیہ آئے ہیں۔
جہانگیر ترین 7ماہ سے ہیمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم تھے، وہ شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے بیرون ملک مقیم تھے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے برطانیہ میں قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔