تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پی ٹی وی بولان پر بطور میزبان کے کام کرنے اور بلوچی میگزین دزگوہر کی ایڈیٹر صحافی شاہینہ شاہین کو آج تربت کےمقام پر نا معلوم افراد نے قتل کر دیا۔ اطلاعات کے مطاپق شاہینہ شاہین گولی لگنے سے زخمی ہوئیں جسکے بعد ایک نامعلوم فرد نے اپنی گاڑی پر ُانہیں زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخمون کی تاب نہ لاتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔
https://twitter.com/alishahjourno/status/1302231127348961280?s=20
شاہینہ شاہین صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک آرٹسٹ بھی تھیں اور بلوچستان کی مختلف آرٹ گیلیریز میں انکی تصاویر اور پینٹنگز ُرونما بھی ہو چکیں ہیں۔ اسکے علاوہ وہ بلوچستان میں عورتوں کی آذادی اور صنفی برابری کی کیمپینز کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔ یاد رہے کہ بی بی سی ایک رپورٹ کے مطاپق بلوچستان کا شمار صحافیوں کے لیے کام کرنے کی خطرناک ترین جگہوں میں ہوتا ہے۔
https://twitter.com/MumtazGondal/status/1302241155464060929?s=20
یاد رہے کہ بلوچستان میں آئے دن قتل کے ایسے واقعات سامنے آنے ہیں جن میں سینکڑوں ادیب، طالب علم، صحافی اور سیاسی کارکن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔