ریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کردیا گیا. وفاقی کابینہ نے اِن لینڈ ریونیو سروس کی افسر نوشین جاوید امجد کی چئیرمین ایف بی آر تعیناتی کی منظوری دیدی شبر زیدی کی اعزازی طور پر چئیرمین تقرری فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے جبکہ شبر زیدی پہلے سے ہی غیر معینہ مدت کیلئے رخصت پر تھے۔چئیرمین ایف بی آر کی رخصت کے باعث نوشین جاوید امجد قائمقام چیئر پرسن کام کررہی تھیں۔ نوشین جاوید امجد کو اب ریگولرطور پرچیئرمین ایف بی آر لگایا گیا ہے۔گریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کردیا گیا
یاد رہے کہ شبر زیدی بطور چئیرمین ایف بی آر تعیناتی شروع سے ہی متنازع رہی ہے اور انہیں اس حوالے سے قانونی جنگ کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ہی مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور شبر زیدی کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی سامنے آتی رہی ہیں تاہم وہ اس سے انکار کرتے رہے۔ اب وہ ایک عرصہ سے رخصت پر تھے۔