عوامی نیشنل پارٹی نے پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا

عوامی نیشنل پارٹی نے پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا
عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی نائب صدر امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ ہماری نظر میں ایجنڈا وہی ہے جو ستمبر میں تھا، ذاتی ایجنڈے کی گنجائش نہیں ہے اور اگر کوئی ذاتی ایجنڈے کے لیے عومی نیشنل پارٹی ساتھ نہیں ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے این پی سلیکٹڈ حکومت کے خلاف میدان میں تھی اور رہے گی۔

امیرحیدر ہوتی نے کہا کہ ہم طویل مشاورت کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پی ڈی ایم کو شاید کسی اور طرف لے کر جانے کی کوشش کی جارہی ہے

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی کے ذاتی ایجنڈے کا ساتھ نہیں دے سکتے ہیں اور ہم پی ڈی ایم کے عہدوں سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری نظر میں ایجنڈا وہی ہے جو ستمبر میں تھا، ذاتی ایجنڈے کی گنجائش نہیں ہے اور اگر کوئی ذاتی ایجنڈے کے لیے عومی نیشنل پارٹی ساتھ نہیں ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے این پی سلیکٹڈ حکومت کے خلاف میدان میں تھی اور رہے گی۔

امیرحیدر ہوتی نے کہا کہ ہم طویل مشاورت کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پی ڈی ایم کو شاید کسی اور طرف لے کر جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی کے ذاتی ایجنڈے کا ساتھ نہیں دے سکتے ہیں اور ہم پی ڈی ایم کے عہدوں سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم میں شامل اے این پی کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب اسے اپوزیشان اتحاد کی جانب سے شو کاز نوٹس بھیجا گیا۔

اس اعلان سے قبل ہی اینکر و صحافی  شاہزیب عادل  نے ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے اے این  پی پی ڈی ایم کو چھوڑنے کا فیصلہ کر چکی ہے اور اس حوالے سے کچھ ہی دیر میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیاجائے گا۔  انہوں نے لکھا کہ اے این پی نے پی ڈی ایم کے شو کاز نوٹس کا جواب نہ دینے اور پی ڈی ایم چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے