'بھارت جنگ چھیڑ سکتا ہے'

'بھارت جنگ چھیڑ سکتا ہے'
تحریر: ( جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ) نیا دور کے لیے لکھے گئے  آرٹیکل میں سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ کشمیر میں بربریت کی وجہ سے بھارت نے اپنا تشخص خراب کیا ہے، اس اقدام سے بھارتی جارحیت پوری دنیا میں بے نقاب ہو گئی ہے۔

نہتے کشمیریوں پر پانچ لاکھ فوج کا مسلط ہونا ایک ظلم ہے، بھارتی اقدام ہندو توا نظریہ کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

جنرل مرزا اسلم بیگ کا اپنے کالم میں کہنا تھا کہ یہ ایسا ہی اقدام ہے جیسا ٹرمپ نے فلسطین میں کیا۔ بھارتی اقدام سے مستقبل میں کئی خطرات جنم لے سکتے ہیں جن سے  نمٹنے کے لیے ہمیں کچھ عوامل کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا

آرٹیکل انگلش میں پڑھیں:?What Should Be Pakistan’s Response to Indian War-Mongering 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سخت ردعمل دینا ہو گا۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ افغان جنگ کے خاتمے کے بعد کشمیر کی تحریک زور پکڑے گی کیونکہ امریکا طالبان کے جو قیدی چھوڑے گا اس میں کئی ایک کشمیری مجاہدین بھی شامل ہونگے۔

بھارت کسی بھی حال میں آزادی کی تحریک کچلنا چاہتا ہے کیونکہ اگر وہ کشمیر میں کامیاب نہ ہوا تو بھارت کے دوسرے حصوں میں بھی آزادی کی مختلف تحاریک زور پکڑ سکتی ہیں۔

آرٹیکل میں سابق آرمی چیف کی جانب سے مزید کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے فورسز میں اضافے کا مقصد ایل او سی پر صورتحال کو خراب کرنا بھی ہو سکتا ہے، اس کے علاوہ انڈیا پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک بھی کر سکتا ہے تاکہ وہ اس ہزیمت کی نفی کر سکے جو اس نے سرجیکل سٹرائیک کا جھوٹا دعوی کرکے اٹھائی تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت امریکا اور پاکستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات سے بھی خوفزدہ ہے۔ کیونکہ بھارت سینٹرل ایشیاء میں اپنا مضبوط سٹیٹس چاہتا ہے جو پاکستان کی خطے میں طاقت کے ساتھ موجودگی میں ممکن نہیں۔

جنرل مرزا اسلم بیگ کا کہنا تھا کہ بھارت یہ بھی سوچ سکتا ہے کہ وہ کشمیر میں تسلط کے لیے پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ دے جیسا کہ اس نے 71 میں کیا ، اور بعد میں کشمیر کا کنٹرول حاصل کر لے۔

https://www.youtube.com/watch?v=RrWDtcNdZuw

سیکیورٹی کے ان تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو بھی اپنے دفاع کے لیے جامع اور مربوط حکمت عملی اپنانی چاہیے۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہمارا علاقائی سلامتی کا ایک طاقتور یونٹ پاکستان ایران اور افغانستان اتحاد کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے۔

ایران امریکا کے سامنے چار دہائیوں سے ڈٹا ہوا ہے، اس پر بے شمار پابندیاں اور قدغنیں لگیں لیکن ایران کے موقف میں نرمی نہیں آئی۔ ایران نے ایک بہادر انقلابی قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج ہر چیلنچ سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=zZBb4dITL_Q&has_verified=1

ایٹمی ہتھیار جنگ میں استعمال نہیں ہوسکتے تاہم یہ طاقت کے توازن کے لیے ضروری ہیں۔ جنگ جیتنے کے لیے ہمیں معاشی، سفارتی اور سیاسی صورتحال کو بہتر کرنا ہوگا اور روایتی جنگ کے لیے اپنے آپ کو تیار کرنا ہوگا۔

پاکستان کو کشمیر کی آزادی کے لیے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کے لیے بھی تیاری کرنی ہوگی۔