بچوں کے لیے تحریر کی گئی سونیا رحمٰن کی دلچسپ کتاب 'Wolfie' شائع ہو گئی

بچوں کے لیے تحریر کی گئی سونیا رحمٰن کی دلچسپ کتاب 'Wolfie' شائع ہو گئی
زوکا بکس پبلشرز نے بچوں کے لیے دلچسپ کتاب شائع کی ہے۔ 'مکی ماؤس' کی طرز پر لکھی گئی اس کتاب کو 'وولفی' کا نام دیا گیا ہے۔

بچوں کے لیے لکھی گئی اس کتاب کی مصنفہ معروف آرٹسٹ سونیا رحمٰن ہیں۔ سونیا رحمٰن نے یہ کتاب کووڈ 19 کے دنوں میں لکھی تھی۔ سونیا رحمٰن کی بچوں کے لیے یہ پہلی کتاب ہے۔

اس کتاب کی کہانی ایک ایسے کتے کے گرد گھومتی ہے جو کتوں کے قید خانے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے اور واپس آ کر اپنے ساتھیوں کو آزاد کروانے کے منصوبے پر کام کرتا ہے۔

کتاب کا سر ورق مریم اکرم نے ڈیزائن کیا ہے۔ یہ کتاب پاکستان میں بچوں کے لٹریچر میں بہترین اضافہ ثابت ہو گی۔ یہ کتاب بچوں میں خود اعتمادی اور جانوروں خاص طور پر کتوں سے متعلق احساس اور مروت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ مصنفہ کا کہنا ہے کہ یہ کتاب 9 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے لکھی گئی ہے۔