شہباز شریف اور ڈیل میل کا معاملہ اور سینیٹ الیکشن پر گفتگو

شہباز شریف اور ڈیل میل کا معاملہ اور سینیٹ الیکشن پر گفتگو

پی ٹی آئی سینیٹ الیکشن میں ووٹنگ اوپن بیلٹ کے ساتھ کرنے کے لیئے آخری حد تک کیوں جا رہی ہے؟ پی ٹی نے چند لوگوں کو سینیٹر بنوانے کا وعدہ کیا تھا یکن انکے اپنے ممبر انکو ووٹ دینے پر راضی نہیں۔ یہ لوگ کون ہیں سینئر صحافی افتخار احمد کا بڑا انکشاف پروگرام خبر سے آگے میں



 



وزیر اعظم عمران خان اور انکو لانے والوں کے پاس اتنا ویژن ہی نہیں ہے کہ وہ پارلیمانی نظام کو کسی منظم انداز میں نقصان پہنچانا چاہتے ہیں بلکہ وہ تو صرف میڈیا وار گیم میں پھنس گئے ہیں ۔ مزمل سہروردی کی گفتگو



 



تحریک انصاف کے قانونی ماہرین کے خلاف ایک بیانیہ پہلے ہی موجود تھا کہ یہ قانونی مسودات پہلے سے لکھ کر رکھ لیتے ہیں موقع پر کس سے سائن کروانا چاہیئے کس سے نہیں انہیں کچھ نہیں معلوم ہوتا۔ اب سینیٹ انتخابات سے متعلق ترمیمی آرڈیننس اسی بیانیئے کی تصدیق کرتا ہے۔ تنزیلہ مظہر کی گفتگو



 



وکلا کی اکثریت کی رائے میں سینیٹ کے الیکشن کے طریقہ کار پر یہ ترمیمی آرڈیننس عدالتیں باہر اٹھا پھینکیں گی۔ رضا رومی کی خبر سے آگے میں گفتگو