Get Alerts

'جیل بھرو تحریک کی بسم اللہ زمان پارک سے ہونی چاہیے'

'جیل بھرو تحریک کی بسم اللہ زمان پارک سے ہونی چاہیے'
پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے  کہا کہ انہوں نے ’جیل بھرو تحریک‘ کا اعلان کیا۔ میں انتظار کر رہی ہوں کہ وہ آکر جیلیں بھریں اور بسم اللہ زمان پارک سے ہونی چاہیے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نظریں بچھائے بیٹھے ہیں۔ آئیں جیل بھریں اور شروعات زمان پارک سے کریں۔ انہوں نے فرنٹ لائن پرخواتین کو رکھا ہوا ہے۔ خود سامنے آئیں۔ آپ تشریف لائیں۔ آپ کو پتہ چلے جیل کیا ہوتی ہے۔ ڈیتھ سیل کیا ہوتا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ہم ہفتے میں 5 دن ہم نیب کورٹ پیش ہوتے رہے ہیں۔ 2017 میں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو گھر بھیج دیا گیا۔ نواز شریف نے 200 سے زائد پیشیاں بھگتیں۔ ہم ایک دن میں 2 بار ایک ہی عدالت میں پیش ہوئے۔ میں ڈیتھ سیل میں رہ کر آئی ہوں۔ ہمارے ساتھ جو ہوا وہ انتقام تھا۔ دوسری طرف سنگین جرائم دنیا کے سامنے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ جنہوں نے جرم کیا انہیں اس کی سزاملنی چاہیے۔میں دودفعہ قید میں رہی ہوں۔نوازشریف ایک سال جیل میں رہے۔شہباز شریف نے کینسرکے باوجود جیل کاٹی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک انتقام ہوتا ہے اور ایک اپنے جرائم کاحساب دینا ہوتا ہے۔جس نے جرائم کیے اسے حساب تو دینا پڑے گا۔ان کامشکل وقت ابھی نہیں آیا ابھی تو انصاف ہونا ہے۔انہیں ابھی کسی نے انگلی نہیں لگائی۔یہ  دو دن کی قید میں گلے لگ کر رونے لگ گئے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک مشکلات کاشکار ہے۔عوام کو پتہ ہے کہ ملک کو ان حالات تک کون لایا۔آنے والے الیکشن کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ نوازشریف نے تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف پروگرام کو خداحافظ کہہ دیا تھا۔ گزشتہ حکومت نے دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس چلی گئی۔ ایسا لگتا تھا کہ پاکستان حکومت نہیں آئی ایم ایف چلا رہا ہے۔ اب ہم عوام کو ریلیف دینا چاہے بھی تو نہیں دے سکتے۔آنے والا وقت بہتر ہوگا۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک کو بیرونی کوئی خطرہ نہیں۔ ملک میں جب تک استحکام نہیں آئے گا، ترقی نہیں آئے گی۔ساری جماعتیں ایک صفحے پر ہیں۔ان کی نااہلی اتنی شدید تھی کہ ترقی کرتے پاکستان کو تباہ کیا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے پی سانحے کے بعد شہباز شریف نے صوبائی حکومت سے سوال پوچھے تو غصہ ہو گئے۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کرایا گیا۔ خطرناک دہشت گروں کو انہوں نے چھوڑا تو یہ صورتِ حال ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذڈرامہ الیکشن کے دن تک تھا۔ہم عوام سے نہ تو کوئی جھوٹا وعدہ کریں گے اور نہ ہی کوئی ڈرامہ کریں گے۔جنوبی پنجاب کی عوام کو جھوٹی تسلی نہیں دیں گے۔

اس سے قبل مریم نواز نے اتوار کو ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’باجوہ صاحب جب ریٹائر ہوئے تو انہوں نے لوگوں سے کہا کہ ہاں، میں مانتا ہوں کہ عمران خان جیسا بلنڈر ہم سے ہوا ہے۔‘

کہا کہ یہ پاکستان کے 75 سالوں میں تاریخ کا سب سے بڑا بلنڈر تھا۔ اس بلنڈر نے ملک کی ایک کونے سے لے کر دوسرے کونے تک تباہی مچا دی۔

انہوں نے کہا کہ اب صرف اعتراف کافی نہیں۔ جو داغ ملک و قوم کے ماتھے پر لگایا اس کو دھونا پڑے گا۔ اس فتنے کو اٹھا کر سیاست سے باہر پھینکنا پڑے گا۔