Get Alerts

پی ٹی آئی لاچار، اسٹیبلشمنٹ کا رابطے سے انکار

پی ٹی آئی لاچار، اسٹیبلشمنٹ کا رابطے سے انکار
سینئر صحافی عمر چیمہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لاچاری بیان کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے روابط اس وقت سینئر لیول سے میجر لیول تک آ گئے ہیں اور اب کوئی تحریکِ انصاف کا فون بھی نہیں اٹھا رہا۔

سینئر صحافی عمر چیمہ نے یوٹیوب  چینل پر وی-لاگ  میں بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  کے خلاف کیسز بہت سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔ ان کی مبینہ بیٹی والا کیس اور الیکشن کمیشن  کی جانب سے ان کے خلاف  کیس بہت سنجیدہ ہے۔ اب عمران خان صاحب کہہ رہے ہیں کہ اگر ان کو گرفتار کیا جائے تو  عوام احتجاج کے لئے باہر نکلہے  تو ان کی گرفتاری  اس لئے عمل میں لائی جائے گی کیونکہ وہ توہین الیکشن کمیشن کے لئے بھی طلب کئے جانے کے باوجود پیش نہیں ہو رہے۔

عمران خان صاحب کو ایک اور مسئلہ بھی درپیش ہے کہ تحریکِ انصاف کے روابط اس وقت سینئر لیول سے میجر لیول تک آ گئے ہیں۔ میجر لیول سے اوپر ان کا فون بھی کوئی نہیں اٹھا رہا۔ ان کو چاہیئے کہ اب وہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کی کوشش نہ کریں۔ لیکن اس کے باوجود وہ پریشر ڈالنے کے لئے یہ طریقہ کار اختیار کر رہے ہیں جیسا کہ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل ریٹائرڈباجوہ مجھے قتل کروا کر ایمرجنسی لگانا چاہتے تھے۔

زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ لیکن  اگر کوئی ان کو قتل کروانا چاہتا تو ان کو صرف 4 چھرے نہ لگتے اس سے بڑا حادثہ ہوتا۔  ان کے اس بیان مین کوئی وزن نہیں ہے۔ اور بیان واپس لینے کی پیچھے ایک وجہ ہے کہ آئی ایس پی آر نے اس بیان کو انتہائی سنجیدگی سے لیا تھا اور وہ چاہ رہے تھے کہ ہم اس کی تردید کریں۔ لیکن آئی ایس پی آر کی تردید سے پہلے ہی فواد چوہدری کا بیان آگیا کہ عمران خان صاحب کی بات  کو  سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا ہے۔