ٹیسٹ سیریز، آسٹریلیا نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا

قومی ٹیم کو آسٹریلیا میں لگاتار 17ویں ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی ہے۔ پاکستان نے تقریباً گزشتہ 3 دہائیوں سے آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا اور 1999 سے اب تک آسٹریلین سرزمین پر کھیلی جانے والی تمام سیریز میں پاکستان کو میزبان کے ہاتھوں کلین سوئپ شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ کوئی میچ ڈرا تک کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

ٹیسٹ سیریز، آسٹریلیا نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا

پاکستان نے آسٹریلیا کو سڈنی ٹیسٹ جیتنے کے لئے 130 رنز کا ہدف دیا جو آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

قومی ٹیم کو آسٹریلیا میں لگاتار 17ویں ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی ہے۔ پاکستان نے تقریباً گزشتہ 3 دہائیوں سے آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا اور 1999 سے اب تک آسٹریلین سرزمین پر کھیلی جانے والی تمام سیریز میں پاکستان کو میزبان کے ہاتھوں کلین سوئپ شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ کوئی میچ ڈرا تک کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی پوری ٹیم 115 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ صائم ایوب33، بابراعظم 23، محمد رضوان 28 اور عامر جمال 18 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کے باقی کھلاڑی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ صفر پرگر گئی۔ عثمان خواجہ کو ساجد خان نے آؤٹ کیا۔ کھانے کے وقفے تک آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 91 رنز بنا لئے تھے۔

دوسری وکٹ ڈیوڈ وارنروارنر کی گری۔انہوں نے 57 رنز بنائے اور ساجد خان کا شکار ہوئے۔سٹیون سمتھ نے 4 رنز اور مارنس لبوشین نے 55 رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا نے چوتھے روز پاکستان کا دیا ہوا 130 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 25.5 اوورز میں پورا کر لیا۔

عامر جمال کو مین آف دی میچ جبکہ پیٹ کمنز کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔