Get Alerts

حمزہ، سالک ملاقات: PTI، ق لیگ اختلافات کھل کر سامنے آ گئے، مونس الٰہی بھی میدان میں

حمزہ، سالک ملاقات: PTI، ق لیگ اختلافات کھل کر سامنے آ گئے، مونس الٰہی بھی میدان میں
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی چوہدری سالک ملاقات سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔

پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر اعجاز چوہدری اور ق لیگ کے رہنما مونس الہیٰ کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر اعجاز چوہدری نے ٹویٹر پر ایک خبر کا سکرین شارٹ شئیر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ق لیگ کے رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کو بھرپور حمایت کا یقین دلوایا جبکہ ق لیگ کی طرف سے ملاقات کرنے والوں میں چوہدری سالک حسین اور شافع حسین شامل تھے۔

اعجاز چوہدری نے یہ خبر لگا کر ساتھ شعر بھی لکھ ڈالا

ہیں کوا کب کچھ نظر آتے ہیں کچھ
دیتے ہیں دھوکہ یہ بازی گر کُھلا

https://twitter.com/EjazChaudhary/status/1533734555689304064

اعجاز چوہدری کی اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ق لیگ کے رہنما مونس الہیٰ نے لکھا کہ "جیسے آزادی مارچ میں کچھ لیڈران نے تھانے میں جا کر گرفتاری دے دی تھی"

https://twitter.com/MoonisElahi6/status/1533742626050306048

اس لفظی جنگ پر سوشل میڈیا صارفین بھی حصہ لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ق لیگ کا ایک دھڑا حکومتی اتحاد جبکہ دوسرا دھڑا عمران خان کے ساتھ ہے۔ چوہدری شجاعت حسین کی فیملی حکومتی اتحاد کا حصہ تو ہے چوہدری پرویز الہیٰ اور انکے صاحبزادے مونس الہیٰ وزیراعظم عمران خان کے مطالبات کی حمایت کر رہے ہیں۔

اعجاز چوہدری پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر رہے تاہم لانگ مارچ سے پہلے انہیں اور محمود الرشید کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔