فیس ماسک کی ذخیرہ اندوزی اور زائد قیمتیں موصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئےپنجاب حکومت نے فیس ماسک کی ذخیرہ اندوزی اور زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
دوسری جانب حکومت نے محکمہ صحت و متعلقہ اداروں کو ذخیرہ اندوزی کرنے والے ڈسٹریبیوٹرز، ہول سیلر، سٹاکسٹ و فارمیسیسز کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دے دیا ہے.
پنجاب حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر 'ڈریپ' اور محکمہ صحت کو فیس ماسک کی یکساں قیمتیں طے کرنے کو حوالے سے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔