Get Alerts

کابل: بم دھماکے میں 27 افراد جاں بحق، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

کابل: بم دھماکے میں 27 افراد جاں بحق، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
افغان دارالحکومت کابل میں عوامی اجتماع میں بم دھماکے کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 60 سے زائد زخمی ہیں۔ واقعہ کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وحدت پارٹی کے رہنما عبدالعلی مزاری کی 25 ویں برسی کی تقریب کے دوران دھماکا ہوا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب افغانستان کی اعلیٰ امن کونسل کے سربراہ محمد کریم خلیل تقریب سے خطاب کررہے تھے جب کہ دھماکے کے وقت افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ، سابق صدر حامد کرزئی اور دیگر سیاسی رہنما بھی شریک تھے۔ دھماکے میں چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور حامد کرزئی محفوظ رہے ہیں۔


سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو حصار میں لے لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔