پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

اس موقع  پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ  کابینہ کے حوالے سے بہت پرامید ہوں۔کابینہ میں اہل،تجربہ کاراور پڑھے لکھے لوگ شامل کیے ہیں۔عوام کی دل سے خدمت کر یں گے۔

پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی 18 رکنی کابینہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

پنجاب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی ۔ پنجاب کے وزراء سے گورنر بلیغ الرحمان نے حلف لیا۔ وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نواز بھی تقریب میں موجود تھیں۔

مریم اورنگزیب، عاشق حسین شاہ،کاظم پیرزادہ اوررانا سکندر حیات کابینہ میں شامل ہوں گے۔خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر،ذیشان رفیق اور بلال اکبر نے حلف اٹھا لیا۔

صہیب ملک، عظمیٰ بخاری،بلال یاسین،رمیش سنگھ اروڑا اور خلیل طاہر نے بھی حلف اٹھا لیا۔فیصل ایوب،شافع حسین، سردار شیر علی ،سہیل شوکت بٹ اورمجتبیٰ شجاع بھی کابینہ کا حصہ بن گئے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو نومنتخب وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا معاونِ خصوصی مقرر کردیا گیا۔معاونِ خصوصی کے ساتھ مریم اورنگزیب کو سینیئر وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کا عہدہ بھی دیا جائے گا۔ جنگلات اور جنگلی حیات کی وزارت بھی انہیں ہی سونپی جائے گی۔

پنجاب کابینہ میں کاظم پیرزادہ کو اریگیشن، عظمیٰ بخاری کو اطلاعات و نشریات اور خواجہ عمران نذیر کو پرائمری ہیلتھ کی وزارت دی جارہی ہے۔ بلال یاسین خوراک کی وزارت سنبھالیں گے۔ رانا سکندر حیات پرائمری ایجوکیشن کا عہدہ سنبھالیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

کابینہ کے دیگر اراکین میں خواجہ سلمان رفیق سپیشلایزڈ ہیلتھ، عاشق کرمانی زراعت اور خلیل طاہر سندھو کو انسانی حقوق کی وزارت دی جا رہی ہے۔ رمیش اروڑہ کو اقلیتی امور، فیصل کھوکھر کو سپورٹس، ذیشان رفیق کو بلدیات اور صہیب احمد بھرتھ کو مواصلات کا قلم دان سونپا جائے گا۔ بلال اکبرٹرانسپورٹ کا قلمدان سنبھالیں گے۔

اسی طرح چوہدری شافع حسین کو بزنس اینڈ انڈسٹری اور شیر علی گورچانی کو مائنز اینڈ منرل کی وزارت دی جا رہی ہے۔

اس موقع  پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ  کابینہ کے حوالے سے بہت پرامید ہوں۔کابینہ میں اہل،تجربہ کاراور پڑھے لکھے لوگ شامل کیے ہیں۔عوام کی دل سے خدمت کر یں گے۔

نوازشریف اور شہبازشریف کی پوری ایک تاریخ ہے۔نوازشریف اور شہبازشریف کی خدمات کو نکال دیں تو پیچھے کھنڈر بچتا ہے۔میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ان کی رہنمائی مل رہی ہے۔میری رہنمائی کی فورس پنجاب کے12کروڑ عوام ہیں۔

میں نے ایک مثال سیٹ کی  ہے۔ شاید مجھے دیکھ کر لوگ وقت پر آنا شروع کردیں۔غیر ملکی سرمایہ کاری سمیت تجارت کے حوالے سے پورا پیکج بنارہی ہوں، جو بھی پنجاب میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے اس کیلئے ہم پورا پیکج بنارہےہیں۔

ہم ان تمام لوگوں کو ٹیکس چھوٹ اور ایک چھت تلے سہولیات د یں گے۔میں چاہتی ہوں کہ پنجاب انویسمنٹ کا حب بنے۔ لوگ یہاں اپنی سرمیہ کاری کریں۔انشاء اللہ پنجاب میں لوگ اچھی سرمایہ کاری کریں گے۔تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال ایک بڑا مسئلہ ہے۔