خیبر پختونخوا کی 12 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

وزرا میں سید مسعود شاہ، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل، جسٹس (ریٹائرڈ) ارشاد قیصر، احمد رسول بنگش، آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر محمد قاسم جان، جسٹس (ریٹائرڈ) ارشد حسین شاہ اور سید عامر عبداللہ شامل ہیں۔ ڈاکٹر ریاض انور اور ڈاکٹر سرفراز علی شاہ وزیراعلیٰ کے مشیر ہوں گے جبکہ ظفر اللہ خان وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ہوں گے۔

خیبر پختونخوا کی 12 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

خیبر پختونخوا کی 12 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ 9 وزرا، 2 معاونین اور ایک معاون خصوصی کابینہ کا حصہ ہیں۔

گورنر کے پی کے حاجی غلام علی نے  کابینہ سے حلف لیا۔ اس سے قبل گورنر نے نگران وزیراعلیٰ کی جانب سے بھیجی صوبائی کابینہ کی سمری منظوری کر لی تھی۔

نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے گزشتہ روز اپنی نئی کابینہ تشکیل دی جس میں 9 وزرا، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں۔ نئی کابینہ میں سابقہ کابینہ کے 4 اراکین بھی شامل کیے گئے ہیں۔

وزرا میں سید مسعود شاہ، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل، جسٹس (ریٹائرڈ) ارشاد قیصر، احمد رسول بنگش، آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر محمد قاسم جان، جسٹس (ریٹائرڈ) ارشد حسین شاہ اور سید عامر عبداللہ شامل ہیں۔

ڈاکٹر ریاض انور اور ڈاکٹر سرفراز علی شاہ وزیراعلیٰ کے مشیر ہوں گے جبکہ ظفر اللہ خان وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ہوں گے۔

یاد رہے کہ سید مسعود شاہ، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل، جسٹس (ریٹائرڈ) ارشاد قیصر اور ڈاکٹر ریاض انور بھی پچھلی نگران کابینہ کا حصہ تھے۔