اذلان شاہ ٹورنامنٹ، قومی ٹیم کی دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو 0-4 سےشکست

پاکستان نے سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی کپ میں لگاتار دوسری فتح حاصل کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو باآسانی 0-4 سے شکست دے دی۔

اذلان شاہ ٹورنامنٹ، قومی ٹیم کی دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو 0-4 سےشکست

پاکستان ہاکی ٹیم نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں جنوبی کوریا کو شکست دے کر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔

ملائیشیا میں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایونٹ میں اپنے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے جنوبی کوریا کے خلاف بھی کامیابی سمیٹ لی ہے۔

قومی ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

گرین شرٹس کی جانب سے شاہد حنان، صفیان خان، لیاقت ارشد اور علی غضنفر نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ہفتہ کو میزبان ملائیشیا کو سنسنی خیز مقابلے میں چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی تھی۔

قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ 7 مئی کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔