ماریلیا مینڈونکا کا شمار برازیل کی مشہور گلوکاروں میں ہوتا تھا۔ وہ ایک کنسرٹ میں جاتے ہوئے طیارے کے حادثے میں انتقال کر گئیں۔ ماریلیا مینڈونکا کی عمر 26 سال تھی۔
View this post on Instagram
ماریلیا مینڈونکا کے خاندان نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارے میں سوار دیگر چار مسافر بھی ہلاک ہوئے۔
ان کا طیارہ ریو ڈی جنیرو کے شمال میں ریاست میناس گیریس کے ایک چھوٹے سے قصبے گویانیا اور کارٹنگا کے درمیان گر کر تباہ ہو گیا۔
https://twitter.com/MariliaMReal/status/1456691273021202440?s=20
پولیس نے بھی حادثے کی وجہ کے بارے میں زیادہ معلومات فراہم نہیں کیں۔ گر کر تباہ ہونے والا طیارہ آبشار کے بالکل نیچے دیکھا گیا۔ مینڈونکا نے موت سے قبل ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ جہاز کی طرف جاتے ہوئے نظر آ رہی تھیں۔
ماریلیا مینڈونکا فوک گلوکارہ تھیں جنھیں برازیل میں 'سرٹانیجو' کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے ملک کی خواتین کی بہبود کیلئے بہت کام کیا۔ انہوں نے اپنے گانوں کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے پر زور دیا۔
ماریلیا مینڈونکا کی موت کی خبر آنے کے بعد ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ جان لیں کہ ماریلیا مینڈونکا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 38 ملین فالوورز ہیں۔