نواز شریف کی واپسی پر اصل آزمائش والا معاملہ یہ ہے کہ نگران حکومت ان کی واپسی پر کیا کرتی ہے۔ نواز شریف کے ساتھ بھی دھوکہ ہو سکتا ہے اور نگران حکومت انہیں گرفتار کر سکتی ہے۔ نواز شریف کے ساتھ ایک ڈیڑھ مہینہ پہلے جو معاملات طے ہوئے تھے اس کے بعد پلوں کے نیچے سے بہت سارا پانی بہہ چکا ہے۔ کور کمانڈرز کے اندر پی ٹی آئی کی حامی ایک مضبوط لابی موجود ہے جو نواز شریف کو روکنے کے لیے مختلف حربے آزما رہی ہے۔ یہ کہنا ہے سجاد انور کا۔
نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں نسیم صدیقی نے کہا کہ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی واپسی کا یہ پروگرام ہے کہ آئندہ ہفتے پیر یا منگل کو وہ سعودی عرب جائیں گے، عمرہ ادا کریں گے، کچھ اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وہاں سے دبئی جائیں گے اور پھر ابوظہبی سے ہو کر وطن واپس آئیں گے۔ اگر نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کو چھوڑ کر صرف عمران خان کے خلاف بیانیہ بنائیں گے تو وہ مقبولیت نہیں حاصل کرے گا کیونکہ عمران خان پہلے ہی جیل میں ہیں۔
رضا رومی کی میزبانی میں 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔