'پہلے چپ رہا مگر اب بتا دوں کہ اہلیا کے کہنے پر ایک بار نہیں 4 بار بھی جوتے اٹھا کر دوں گا'

'پہلے چپ رہا مگر اب بتا دوں کہ اہلیا کے کہنے پر ایک بار نہیں 4 بار بھی جوتے اٹھا کر دوں گا'
اداکار شہروز سبزواری نے کہا کہ بطور شوہر وہ اپنی بیوی کے کہنے پر ایک نہیں بلکہ چار مرتبہ انہیں جوتے بھی اٹھا کردے سکتے ہیں۔
شہروز سبزواری نے اہلیہ صدف کنول کے ہمراہ حال ہی میں احسن خان کے شو 'ٹائم آؤٹ ود احسن خان' میں شرکت کی، جہاں دونوں نے پیشہ ورانہ زندگی سمیت ذاتی زندگی پر بھی کھل کر باتیں کی۔
اسی معاملے پربات کرتے ہوئے شہروز سبزواری نے کہا کہ وہ بطور شوہر، اہلیہ کے کہنے پر انہیں ایک نہیں بلکہ چار مرتبہ بھی جوتے اٹھا کر دیں گے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ پچھلے پروگرام میں بھی وہ خاموش رہے تھے مگر اس مرتبہ وہ مذکورہ معاملے پر چپ نہیں رہیں گے اور وہ بتانا چاہتے ہیں کہ اگر انہیں ان کی بیوی اور پارٹنر بولتی ہیں کہ کپڑے اٹھا کر دیں تو انہیں اٹھاکر دیں گے۔

دونوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح پہلی مرتبہ ان کی حادثاتی ملاقات ہوئی اور پھر دونوں نے درمیان محبت ہوگئی۔
دونوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ وہ ناروے میں ہونے والے ہم اسٹائل ایوارڈز کی ریہرسل کے دوران ملے اور پھر پرفارمنس کے بعد ان میں گہری دوستی ہوگئی، جو بعد میں محبت اور رشتہ ازدواج میں تبدیل ہوگئی۔
شہروز سبزواری نے بتایا کہ مذکورہ شو میں صدف کنول کو احسن خان کے ساتھ پرفارمنس کرنی تھی مگر وہ شو میں شریک نہ ہوئے، جس کی وجہ سے انتظامیہ کو شیڈول تبدیل کرنا پڑا۔
دونوں نے بتایا کہ احسن خان کے نہ آنے کی وجہ سے ہی انہیں ایک ساتھ پرفارمنس کرنی پڑی اور پھر ان کے درمیان محبت کا جذبہ پیدا ہوا جو آخر رشتے میں تبدیل ہوگیا۔
شہروز سبزواری اور صدف کنول نے اس دوران میزبان احسن خان کا شکریہ بھی ادا کیا کہ ان کے ایوارڈز شو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے وہ ایک دوسرے کے ساتھ بنے۔
میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں صدف کنول نے کہا کہ ان کی جانب سے حال ہی میں شوہر کے جوتے اٹھانے سے متعلق بیان پر بہت زیادہ لوگ ناراض ہوئے۔
اداکارہ کے مطابق لوگ ان کے بیان پر اس لیے برہم ہوئے، کیوں کہ عام افراد کے ذہنوں میں یہ بات ہے کہ صدف کنول ایک خود مختار اور ماڈرن خاتون ہیں، وہ کیسے دوسروں کے کام کر سکتی ہیں؟ صدف کنول کے مطابق ان کی جانب سے شوہر کی خدمت سے متعلق دیے گئے بیان کے بعد لوگوں نے ان کے ماضی کو اچھالنا شروع کیا اور ان کی پرانی ویڈیوز نکال کر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر ان کا بہت خیال رکھتے ہیں اور ان کے کہنے پر انہیں جوتے بھی اٹھا کر دیتے ہیں۔
اسی معاملے پربات کرتے ہوئے شہروز سبزواری نے کہا کہ وہ بطور شوہر، اہلیہ کے کہنے پر انہیں ایک نہیں بلکہ چار مرتبہ بھی جوتے اٹھا کر دیں گے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ پچھلے پروگرام میں بھی وہ خاموش رہے تھے مگر اس مرتبہ وہ مذکورہ معاملے پر چپ نہیں رہیں گے اور وہ بتانا چاہتے ہیں کہ اگر انہیں ان کی بیوی اور پارٹنر بولتی ہیں کہ کپڑے اٹھا کر دیں تو انہیں اٹھاکر دیں گے۔
شہروز سبزواری کے مطابق بطور شوہر، اہلیہ کو جوتے یا کپڑوں سمیت دوسری چیزیں اٹھاکر دینا ان کی ذمہ داری ہے۔
اداکار نے کہا کہ کئی لوگوں نے ایسے سمجھا کہ شاید شہروز سبزواری ایک روایتی مرد کی کرسی پر بیٹھ کر ہنستے ہوئے اہلیہ کو حکم دیتے ہیں کہ جوتے اٹھا کر لاؤ۔
صدف کنول نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ ان کے شوہر کے جوتے اٹھانے سے متعلق بیان کو بہت زیادہ لوگوں نے دل پر لے لیا، کیوں کہ بظاہر سب کو ایسا لگتا ہے کہ وہ کچھ نہیں کرتیں لیکن درحقیقت وہ بہت کچھ کرتی ہیں۔