Get Alerts

فارن فنڈنگ ​​کیس میں عمران کی نااہلی: نجم سیٹھی یوٹیوب پر پابندی عائد | پشاور جلسہ

فارن فنڈنگ ​​کیس میں عمران کی نااہلی: نجم سیٹھی یوٹیوب پر پابندی عائد | پشاور جلسہ

عمران خان کی تقریر کو روکنے کے لیے یوٹیوب کو بند کرنا مایوس کن قدم ہے۔ ہم آزادی اظہار کے ساتھ ہیں۔ یوٹیوب کو نہیں بند ہونا چاہئیے تھا۔ آج پشاور جلسے میں پھر سازش کا ذکر کیا، وہ سازش والے بیانیے سے پیچھے نہیں ہٹ رہے، نادیہ نقی



 



عمران خان کا فیصل آباد والا بیان کوئی جذباتی بیان نہیں تھا بلکہ یہ ان کی اصل سوچ ہے۔ پی ٹی آئی کے معاملات اتنی جلدی ٹھیک ہوتے نظر نہیں آ رہے، نادیہ نقی



 



عمران خان آج جلسے میں کہ رہے ہیں کہ یہ ملک ان کا اپنا ملک ہے اور فوج ان کی اپنی فوج ہے۔ وہ اگر فوج پر تنقید کرتے ہیں تو اس کی بہتری کے لیے کرتے ہیں مگر پس پردہ وہ فوج کے بارے میں جو بات کرتے ہیں اور جس زبان میں بات کرتے ہیں وہ سب کو پتہ ہے، ابصار عالم



 



عمران خان جب یہی زبان قاضی فائز عیسی کے بارے میں استعمال کرتا تھا، جسٹس شوکت صدیقی کے بارے میں کرتا تھا تب تو آپ کو کوئی تکلیف نہیں ہوتی تھی۔ اب اپنے بارے میں اتنی چبھن کیوں ہو رہی ہے؟ یہ آگ آپ کے اپنے گھر تک پہنچی ہے اور یہ کسی اور نے نہیں آپ کے اپنے لاڈلے نے پہنچائی ہے، ابصار عالم